
کراچی میں کورنگی مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کی فائر نگ سے کے ڈی اے کے تین اہلکا ر زخمی ہوگئے ۔
ضرور پڑھیں: ہمیں ریفری نہیں ملتا !!
دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہر ان ٹاﺅن میں کے ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہاہے، آپریشن کے دوران مظاہر ین نے کے ڈی اے کے عملے پر پتھراﺅ اور فائرنگ کی جس کی زد میں آکر کے ڈی اے کے عملے کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ، فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور ہنگامہ آرائی کے باعث کے ڈی اے کو آپریشن ملتوی کرنا پڑا ،کے ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن کے دورا ن شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر پولیس کو موقع طلب کرلیا گیا ہے ، حکام کا کہناہے کہ پولیس کی موجودگی میں آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔


0 Comments