روز نامہ پاکستان کے زیر اہتمام شاندا ر” پاکستان ہیلتھ ایکسپو“کا انعقاد ، بلڈاورموذی امراض کے مختلف ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے
اس حوالے سے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے گروپ ایڈیٹر کو آر ڈینیش ایثار رانا نے کہاہے کہ 12ربیع الاول کائنات کے اندر سب سے بڑا دن ہے جس دن حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے ، اس لئے اس موقع پر ایک ایسی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیاہے جس سے عام آدمی اور انسانیت کوبراہ راست فائدہ پہنچے ، انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے صحت کے حوالے سے بارہا مختلف مواقع پر ہدایات فرمائیں ہیں اور اس ایکسپو کے پیچھے ہی تصور کار فرما ہے ۔ ایثار رانا نے کہا کہ ان دون کے اندر دو سیمینار کئے جائیں گے جن میں لوگوں کو صحت سے آگاہی مہیا کی جائیگی اور ان سیمینار میں مختلف تنظیمیں اپنے سٹالز لگائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ21نومبر کو سیمینار صبح دس بجے سے بارہ بجے کے درمیان ہوگا جبکہ جس میں بڑے ڈاکٹر صاحبان ، ہیلتھ تنظیموں کے سربراہان اور میڈیکل کالجز کے پروفیسرحضرات شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر ایک کھانا پکانے کا مقابلہ بھی ہوگا جس میں خواتین کے درمیان پکوائی کا مقابلہ ہوگا اور جس کا جائزہ لینے کیلئے ایک پیشہ وارانہ ادارے کودعوت دی گئی ہے ، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اس مقابلے کو سپانسر کررہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رات کی ایک فیملی فنکشن ہوگا جس میں ملک کے نامور قوال فن کا مظاہرہ کریں گے