
دنیا نیوز کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ حکومت کا پہلا ہدف سکولوں سے باہر اڑھائی کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخل کرناہے جبکہ اسلام آباد میں نیشنل سکل یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی، فنی تعلیم اور ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے اہداف مقرر کر لئے گئے ہیں ، شفقت محمود نے انکشاف کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں 27 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں، ان کے داخلے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیاہے ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی نصاب کونسل تشکیل دے جارہی ہے جبکہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز بنائیں گے اور تعلیمی رضاکار پروگرام بھی لانچ کیاجائے گا


0 Comments