لاہور(خصوصی رپورٹ)ترقی کے ساتھ ساتھ جرائم کی نوعیت اور طریقے میں بدلتے جارہے ہیں اور اس سے اختلاف نہیں لیکن بعض اوقات شہری ایک دوسرے کیخلاف مقدمات کیلئے ایسے دعوے کردیتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہوجاتاہے اور ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے دارلحکومت سے سامنے آیاہے۔
ضرور پڑھیں: ہمیں ریفری نہیں ملتا !!
تھانہ سندر کے سٹیشن ہاﺅس آفیسر کے نام تحریری درخواست میں عاشق حسین نامی شہری نے دعویٰ کیاہے کہ دونوں بھائیوں ابراراور صدام حسین کے پاس ایسا سسٹم ہے جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے پورا ضلع لاہور دیکھ سکتے ہیں، ہمارے اوپر اس سسٹم کے ذریعے دماغ میں بات کرتے ہیں، دھمکی دیتے ہیںکہ پچاس ہزار روپے ہمیں مزنگ پہنچائیں ورنہ ہم آپ کی بیٹی کو یونیورسٹی سے اٹھالیں گے ۔
درخواست گزار نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ ہمارے انکار پر انہوں نے گزشتہ رات اسی سسٹم کے ذریعے ہمارے گردے دبائے اور سانس بند کردی اور پولیس سے استدعا کی ہے کہ ان لوگوں کوفوری گرفتار کرکے سسٹم برآمد کیاجائے تاکہ مزید لوگ تکلیف سے بچ سکیں اور زندگی آرام سے گزار سکیں۔
روزنامہ پاکستان کے رابطہ کرنے پر عاشق حسین ولد ملک وزیراحمد نے درخواست دیئے جانے کی تصدیق کی تاہم تفتیش مکمل ہونے تک مزید کسی بھی قسم کی تفصیلات شیئرکرنے سے انکار کردیا۔



0 Comments