راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو براہ راست مخاطب کیے بغیر بہت سی باتیں بیان کردی ہیں۔
ضرور پڑھیں: ہمیں ریفری نہیں ملتا !!
علامہ خادم حسین رضوی کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور کے علاقے ہنجروال سے ان کے حجرے سے گرفتار کرلیا گیا ۔ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے قرآن پاک کی ایک آیت ٹویٹ کی جس کا ترجمہ یوں ہے۔” اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں“۔



0 Comments